ضلع ٹانک کی یادیں

تحریر:مراد علی مہمند …
نیشنل بک فاونڈیشن میں 20 سال خدمات انجام دینے کے بعد صوبائی حکومت خیبرپختونخوا میں ڈپوٹیشن پر 1 جنوری 2020 آنے کے بعد سپورٹس محکمے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر پوسٹنگ ہوئی جہاں پر پورے صوبے کے 35 اضلاع میں 1000 کھیلوں کے سہولیات فراہم کرانا مشن میں شامل تھا. مجھے اپنے کام سے جنون حد تک محبت ہے میں نے مختلف اضلاع کا دورہ کیا جس میں خیبر مردان مالاکنڈ دیر ہری پور ابیٹ آباد وغیرہ شامل ہے لیکن ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کا دورہ میرے لیے ایک خوش آئند دورہ تھا وہاں پر دو افسران سے واسط پڑا. ریجنل سپورٹس آفیسر رضی اللہ انتہائی محنتی شخصیت کے مالک تھے اور ٹانک کا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر آصف ایک عاجز اور ملنگسار انسان تھے.میری زندگی کا یہ پہلا دورہ تھا ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کا. اس لیے میرے لیے ہر ایک پہلو نیا تھا. ٹانک پہنچ کر احساس ہوا کہ انتہائی پسماندہ ضلع ہے اور جب ٹانک سپورٹس آفس گیا تو میرے ہوش اڑ گئے تھے کیونکہ وہ بلڈنگ انتہائی خستہ حالت میں تھی جو تقریباً گرنے والی ہے ایک حال تھا جو اللہ کی قدرت سے کھڑا تھا. میں نے پورے سپورٹس سٹیڈیم کا دورہ کیا اور ریجنل سپورٹس آفیسر رضی اللہ اور ٹانک سپورٹس آفیسر آصف کو نئی سکیموں کے حوالے سے فوراً ہدایات دی جس میں لان ٹینس بیڈ منٹن مارشل آرٹ ، سکواش کورٹ شامل تھی. ٹانک میں مارشل آرٹ کے کھلاڑیوں کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے.ضلع ٹانک میں ایک مزار کا بھی وزٹ کیا اور وہاں پر اردگرد سے ہر سال لوگ عرس کے لیے آتے ہیں. جو تاریخ کا ایک حصہ ہے.
باقاعدہ دو روزہ دورے میں بہت سارے جگہوں کا دورہ کیا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول گومل بازار پلے گراونڈ بابا خیل کری لاٹی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مولازی سٹیشن روڈ سٹیڈیم گورنمنٹ پرایمری سکول مولازی ریلوے سٹیشن روڈ گورنمنٹ گرلز کالج کے علاوہ فارسٹ محکمے کی جگہوں کا دورہ کیا ان ساری جگہوں پر کرکٹ گراؤنڈ فٹبال گراونڈ باسکٹ-بال ولی بال بیڈ منٹن حال سکواش کورٹ اور بہت سارے گیمز یعنی کھیلوں کے سہولیات کو شامل کیا گیا ٹانک کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا یہاں تک کہ کوئٹہ کے باڈر تک نزدیک میں اور میری ٹیم جس میں امیر محمد بٹنی اور کاشف فرہان شامل تھے نے دورہ کیا. دور دراز علاقوں میں جاکر وہاں کے گراونڈ میں بچوں کے ساتھ کرکٹ گیم کھیلی جہاں پر ہم دوستوں نے انکو کیش انعامات سے نوازا. بچے خوشی کے مارے دیوانے ہو رہے تھے.یقین جانیں کچھ لمحوں کے لیے بچوں کے ساتھ ہم بھی بچے بن گئے تھے. ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کا دورہ کورونا لاک ڈاون کے پہلے روز پی ختم ہوگیا ہم نے وہاں پر پورا ہفتہ گزارا اور وہ ساری سکیمیں انشاءاللہ بہت جلد منظور ہو کر اس پر کام شروع ہو جاے گا. ڈپٹی کمشنر ٹانک کے ساتھ بھی ایک خوشگوار ملاقات ہوئی اور انھوں نے اپنی طرف سے پورے تعاون کی یقین دہانی کرائی.پورے ٹانک میں گھومنے کے بعد احساس ہوا کہ پچھلے 30 یا 40 سالوں میں ٹانک میں کوئی کام نہیں ہوا آپ اس چیز کا اندازہ لگاے ایسی جگہ جہاں پر سرکاری مہمان خانہ یعنی ریسٹ ہاوس موجود نہیں ایسی لیے ہم روزانہ کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان سے وزٹ پر جاتے.
دونوں افسران کو اپنے کام سے لگاو اور محبت دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی جسکو دیکھ کر دل خوش ہوا کیونکہ مجھے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں 1000 کھیلوں کےسہولہات پراجیکٹ کے بروقت تکمیل کا یقین ہو گیا.کورونا کی وجہ سے بہت سارے سرکاری کام رکھ گئے تھے لیکن انشاء اللہ اب دوبارہ کام شروع ہوگیا اور کورونا وائرس سے بچاو کی بھی پوری طرح احتیاط جاری ہے. انشاءاللہ ٹانک کی محرومیوں کا اذالہ کریں گے اور سپورٹس کے حوالے سے انشاءاللہ ہر قسم کی سہولت موجود ہو گی. اللہ ہمارے ملک کو سرسبز واشاداب رکھے آمین ثم آمین