اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ،قصوروار کون۔۔؟

مردان: سوشل میڈیا پر گز شتہ دن ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون جوانی پھر نہیں آنی فلم کی اداکارہ عظمیٰ خان پر بھڑک گئی ہیں اور ان پر اپنے شوہر کےساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کے شک کی بنا پر سخت لہجہ میں نظر آتی ہیں۔ذرائع کے مطابق عظمیٰ خان اور ہما خان پر تشدد کرنے والی ملک ریاض کی صاحبزادیاں عنبر ملک اور پشمینہ ملک اور بارہ سیکورٹی گارڈ تھے جہنوں نے تشدد کیا اور قتل کی دھمکیاں بھی دی۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں ملک ریاض نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی یہ افسوس ناک واقعہ میرے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے میں اس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس مکروہ پروپیگنڈا کی سرزنش کرتا ہوں مجھے ایک وائرل ویڈیو کے ساتھ منسلک کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔

اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ پرایف آئی آر درج کر لی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، متاثرین کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے، قانون اپنا راستہ لے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے،اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شور شرابے اور تنقید ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی ایف آئی ار درج کر لی گئی ہے۔ان کا بتانا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کیا گیا۔متاثرہ لڑکیوں کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے، جبکہ درخواست کے مطابق ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ اس تمام معاملے میں قانون اپنا راستہ لے گا۔

وکیل عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے واقعے کی کمزور ایف آئی آر درج کی ہے ، تمام واقعے کے اصل ذمے داران کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس نظام نے مجھے مایوس کر دیا۔ اداکارہ عظمیٰ خان بہن ہما خان کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ عثمان سے میری 2 سال سے دوستی ہے، میں اعتکاف بیٹھی تھی چاند رات کو جب کمرے سے باہر آئی تو سامنے عثمان بیٹھا تھا، اس نے 5 منٹ بیٹھنے کا کہا، تب ہی اچانک کچھ گارڈ دیوار پھلانگ کر اندر آگئے، خواتین گھر میں گھس گئیں اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا، گارڈ کو کہا ان لڑکیوں کو کمرے میں لے جاو۔

عظمیٰ خان کا بتانا ہے کہ انہیں جنسی ہراساں بھی کیا گیا، ان کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خواتین گارڈز کو کہتی رہیں کہ انہیں ہاتھ لگاو، کمرے میں لے جاو۔ عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ عثمان کیساتھ ان کے غلط تعلقات نہیں ہیں، وہ دونوں 2 سال سے دوست ہیں۔ عظمیٰ خان نے حکومت، فوج اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف دلوایا جائے۔

جبکہ ہما خان کا کہنا ہے کہ ان کی بہن کو کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ چیختی چلاتی رہیں لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔ ان پر عثمان کیساتھ تعلقات کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات جھوٹ ہیں۔اس حوالے سےعظمیٰ خان پر تشدد کرنے والی خاتون آمنہ عثمان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون آمنہ عثمان کا کہنا ہے کہ وہ عثمان ملک کی بیوی ہیں اور انکے خاوند عثمان کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں ہے، حسان نیاز صرف پیسے لینے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں۔ آمنہ عثمان نے کہا ہے کہ حسان نیازی نے ہم سے رابطہ بھی کیا کہ لڑکیوں کو پیسے دیے جائیں لیکن میں نے انکار کردیا کیوں کہ ہم حق پر ہیں۔آمنہ عثمان نے کہا ہے کہ ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے کسی کے گھر میں گھس کر کوئی کام کیا حالانکہ یہ سب غلط ہے۔

وہ میرے شوہر عثمان کا ہی دوسرا گھر ہے اور میں اسکے پیچھے ہی وہاں گئی تھی۔ آمنہ نے کہا کہ وہ لڑکی میری 13سالہ شادی کو خراب کرنے کی کوشش کررہی تھی اور میں نے اسے اس سے قبل کئی بار منع بھی کیا تھا میرا 11سال کا بیٹا ہے اور میں نے عثمان کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ اصل غلطی اسکی ہے اور اگر کوئی اصل مجرم ہے تو وہ عثمان ہے۔آمنہ نے کہا کہ جب میں وہاں پہنچی تو وہ لڑکیاں کہتیں کہ وہ اعتکاف سے اٹھی ہیں، یہ کون سا اعتکاف تھا کہ وہ 10بجے اعتکاف سے اٹھیں اور 11بجے وہاں کوکین کی لائنیں اور شراب چل رہی تھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کچھ ویڈیو سامنے آئی تھیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2خواتین اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ ایک گھر میں داخل ہوئیں اور انہوں نے لڑکیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے، اداکارہ نے پولیس کو شکایت درج کروا دی ہے۔ عظمیٰ خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ بزنس مین ملک ریاض کی بیٹیاں امبر ملک اور پشمینہ ملک اپنے 12مسلح محافظوں کے ساتھ رات کے وقت انکے گھر میں داخل ہوئیں، ان پر اور انکی بہن پر تشدد کر کے انہیں ہراساں کیا گیا جبکہ انہیں بلیک میل بھی کرنے کی کوشش کی گئی۔ عظمیٰ خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امبر ملک اور پشمینہ ملک نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔