ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا پاکستانیوں کے نام پیغام

اسلام آباد : ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ کرنے والی ترک سیریز ارطغرل غازی کے کئی اداکاروں نے اب تک پاکستانیوں کی محبت کا بھرپور طریقے سے جواب دیا ہے۔تاہم پاکستانیوں کو انتظار تھا کہ کب ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارطغرل ان کی محبت کا جواب دیں گے۔ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اینگن التان نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان سے محبت ہے۔ ہمیں دیکھنے کے لیے بے حد شکریہ۔مجھے امید ہے ایک دن میں آپ تمام لوگوں سے ملنے آؤں گا۔