اسلامی فتوحات پر مبنی ترکی ڈرامہ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ پاکستان سے ملنے والی محبت کی شکرگزار

لاہور: ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ نے پاکستان سے ملنے والی محبت پر شکریہ ادا کر دیا۔ سرکاری چینل پر نشر کی جانے والی ترکش ڈرامہ سیریل میں بانو چیچک خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ ایزگی ایسما نے پاکستان سے ملنے والی بے پناہ محبت پر شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پر پاکستانی مداح کے کے کمنٹ کو سراہا جس میں مداح نے بتایا کہ پاکستان میں یہ سیریز بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔اور اس سیریز نے پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔پاکستانی فین کے محبت بھرے پیغام پر انتہائی شائستگی سے جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے جوابی کمنٹ میں پاکستان کو پر جوش انداز میں اپناتے ہوئے ہیلو کہا اور پاکستان سے ملنے والے پیار اور تعریفوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ مشکل دنوں میں پاکستانیوں کو خوش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ خوش پرامن اور صحت مند رہیں۔