لاکھ ڈاون کا اختتام ایک بڑی خوشخبری

تحریر:مرادعلی مہمند ۔۔۔ پاکستان میں کورونا وائرس نے لوگوں کی زندگی تباہ کر دی. زندگی کا ہر لمحہ اور حصہ متاثر ہوا ہے. اور یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کی معیشت بھی کورونا کی وجہ سے کافی متاثر ہوئی ہے.عمران خان وزیراعظم پاکستان کے لاکھ ڈاون کو کھولنےکی خبر ہمارے لیے عید سے کم نہیں اور خاص طور پر وہ لوگ جو دیہاڑی دار ہیں. اس کورونا کے لاکھ ڈاون نے بہت سارے لوگوں کے چو لہے بند کردیئے ہیں اور وفاقی حکومت نے 80 ارب سے زیادہ رقم دی غریب اور نادار لوگوں کے لیے.پاکستان کے عوام یقین جانیں خود اس کشمکش میں مبتلا ہے کہ کورونا ایک ڈرامہ ہے یا حقیقت. جو بھی لوگ اس خوف سے بھی کانپ جاتے ہیں کہ اگر ہمیں کورونا ہوا تو کیا ہو گا.پاکستانی قوم دو کورونا کے حوالے سے دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے لوگوں نے اور خاص طور پر کاروباری طبقے نے عمران خان کے لاکھ ڈاون میں نرمی کو سراہا ہے اور انکی ایک امید جاگ جا ئیگی کہ ڈوبتے ہوے کاروبار کو حکومت نے ایک موقعہ دے دیا. پاکستانی حکومت کی معیشت اتنی مضبوط نہیں ہے کہ لوگوں کے کاروبار کے لیے فنڈز دے. میرا ایک دوست انگلینڈ سے آیا ہوا ہے کہہ رہا ہے کہ لاکھ ڈاون کی وجہ سے واپس نہیں جا سکتا اور وہاں پر کاروبار کافی متاثر ہوا ہے لیکن انگلینڈ کی حکومت نے کچھ کاروباری امداد کی ہے.ہم عجیب لوگ ہیں کہ جب بھی حکومت کوئی فیصلہ کرتی ہے اور خاص طور عمران خان وزیراعظم تو زیادہ تر لوگ اعتراض کرتے ہیں. جب لاکھ ڈاون تھا تو کہہ رہے تھے کہ لوگ بھوکے مر جائیں گے اور جب لاکھ ڈاون ختم کر دیا اب کہہ رہے ہیں کہ پھیل جا ئے گا یہ ہو جاے گا وہ ہو جاے گا. اللہ کے بندوں ساری عمر تو لاکھ ڈاون نہیں ہو سکتا. ملک کی معیشت اور لوگوں کے گھروں کے چولے بھی چلانی ہے.ہمیں اللہ نے اپنی بھی عقل دی ہوئی ہے کہ جب لاک ڈاؤن کھل جاے تو ضروری کام کے لیے نکلے روزگار کے لئے جاے تو احتیاطی تدابیر اختیار کرے لوگوں کے ساتھ سماجی دوری پر عمل پیرا ہو.سرکاری ملازمین کا تو کوئی مسئلہ نہیں تنخواہ اکاؤنٹ میں ہر یکم کو آجاتی ہے. پاکستان کی 80 فیصد آبادی غریب مفلس اور درمیانی طبقے سے نیچے والی طبقہ ہے جو صرف روزگار دیہاڑی چھوٹی ملازمت والے ہیں جو کورونا لاک ڈاؤن لمبے عرصے کے لیے برداشت نہیں کر سکتی. عمران خان کے لاک ڈاؤن کے نرمی کے فیصلے کے سراہتے ہیں اور آپ کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ اپکو عزت ہمت دے تاکہ ملکی امور احسن طریقے سے انجام دے. آمین ثم آمین