چھوٹے اور درمیانے کاروبار کیلئے 30 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان

اسلام آباد : وزارت خزانہ نے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کیلئے 30 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس ایم ایز ( سمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز) کو 30 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ قرضہ ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے اور ملازمت سے نہ نکالنے کی یقین دہانی پر دیا جائے گا۔جس کا ٹرن اوور 2 ارب روپے تک ہوگا۔ چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو اگلے تین ماہ کے تنخواہوں کےا خراجات بھی فراہم کئے جائیں گے۔ وزات خزانہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیصلہ سٹیٹ بینک کی ری فنانس سکیم کے تحت لیا گیا ہے ۔ وفاقی حکومت بینکوں کے اصل قرض کا 40 فیصد نقصان خود برداشت کرے گی۔