احساس پروگرام اور ویب پورٹل

تحریر:مراد علی مہمند ۔۔۔۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے دوران پاکستان کے غریب عوام کے لئے احساس کیش پروگرام کا افتتاح کیا ہے. پوری دنیا اپنی معیشت کے مطابق اپنے عوام اور خاص طور پر غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے.پہلے مرحلے میں پورے ملک میں 81 ارب روپے 68 لاکھ غریبوں میں تقسیم ہوے ہیں اور الحمد اللہ پاکستان کے تاریخ میں اتنی بڑی رقم پہلے کھبی بھی تقسیم نہیں ہوئی. اور یہ پوری رقم ایمانداری اور بڑے شفاف طریقے سے تقسیم ہوئی ہے اور جن لوگوں نے اس رقم سے کٹوتی کی ہے اور کمیشن کھایا ہے وہ سب کے سب جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہیں.عمران خان کے وژن کے مطابق پورے ملک میں کورونا کے روکھ تھام کے لئے دن رات کام ہورہا ہے جو اپنی مثال آپ ہے. عمران خان نے اپنے تقریر میں کہا ہے کہ جتنے لوگوں نے احساس پروگرام میں ڈونیشن دی ہے اور سب کی سب مستحق لوگوں میں تقسیم ہوئی ہے اور سارا کام میرٹ پر ہوا ہے. سارے ڈونرز کو ثبوت دیے جاتے ہیں پورا آڈٹ رپورٹ اسکا تیار ہو گا اور پورے پاکستان کے سامنے رکھا جاے گا.یہ ایک حقیقت ہے کہ جتنی رقم عمران خان کی حکومت میں تقسیم ہوئی ہے سب میرٹ اور انصاف پر ہوا ہے. حکومت نے احساس پروگرام کے تحت ویب پورٹل پر بے روزگار لوگوں کے لیے رجسٹریشن بھی شروع کر دی جو لوگ لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگار ہوے ہیں وہ احساس پروگرام کے ویب سائٹ پر جاکر رجسٹریشن کرنی چاہیے تاکہ ان کو حکومت پاکستان کی طرف سے مالی امداد مل سکے.وزیراعظم نے اس سلسلے میں تعلیم یافتہ نوجوانوں اور اپنے رجسٹرڈ ٹائیگر فورس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان بےروزگار لوگوں کی رجسٹریشن کراے کیونکہ زیادہ تر لوگ تعلیم یافتہ نہیں ہے. ایک بات اور واضع کرو کہ رجسٹریشن کے بعد باقاعدہ طور پر ان رجسڑڈ افراد کی جانچ پڑتال ہو گی اور اس کے بعد منظوری ہو گی. پچھلے تین ہفتوں میں 68 لاکھ لوگوں کو اتنی بڑی رقم دینا کوئی آسان کام نہیں اور پھر اس پر چیک رکھنا بھی ایک بڑے اعزاز کی بات ہے. اللہ اپنا فضل کرے کہ یہ وائرس جلد ختم ہوجائے کیونکہ عمران خان صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھ ماہ یا ایک سال تک چل سکتا ہے اور یہ حقیقت ہے کیونکہ یہ وائرس اتنی جلدی سے ختم ہونے والا نہیں.اگر کاروباری طبقے کو اجازت مل بھی جاتی ہے تو وہ اپنے کاروبار احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولیں گئے اگر حکومت کی طرف سے مقرر کردہ تدابیر پر عمل نہیں ہوا اور کورونا کے مریضوں میں دوبارہ اضافہ ہوتا ہے تو پھر دوباری لاک ڈاؤن میں سختی کی جاے گی.معاشرے کے ہر تعلیم یافتہ نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے پڑوس گاوں گلی محلے میں جنتے بھی بےروزگار اور دیہاڑی دار افراد ہیں ان سب کی رجسٹریشن احساس پروگرام کے ویپ پورٹل پر کرے تاکہ مستحقین کو اپنا حق مل سکے. اس سخت وقت میں تعلیم یافتہ نوجوان اپنا کردار مثبت ادا کرے تاکہ ان لوگوں کی مدد ہوسکے.میں اپنا فرض بھی ادا کرونگا اور اپنے گاوں میں میرے جو تعلیم یافتہ نوجوان اور کزنز ہیں ان کو کہوں گا کہ گاوں اور اپنے یونین کونسل میں جتنے بھی دیہاڑی دار اور کورونا میں بےروزگار ہونے والے افراد ہیں انکی رجسٹریشن احساس پروگرام کے ویپ پورٹل پر کرے تاکہ وہ محروم نہ رہ سکے. اللہ حکومت کے حکمرانوں کو اسکا اجر دے اور امیر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنے اردگرد غریبوں کی مالی مدد کرے تاکہ ماہ رمضان اور عید آسانی سے گزر سکے. اللہ اپنا فضل کرے آمین ثم آمین