خواتین کا عالمی دن،سیکولرخواتین متحرک

مردان(عبداللہ شاہ بغدادی)اسلام نے عورت کو جو مقام دیا ہے وہ کسی اور مذہب نے نہیں دیا۔ ا للہ تعالیٰ نے جنت کو ماں کے قدموں تلے بنا دیا تو بہن‘ بیوی جیسے خوبصورت رشتے بنا دئیے تاکہ مرد اور عورت کے درمیان گھریلو زندگی خوشگوار بن سکے۔ اگر اسلام کے رہنما اصولوں کو مدنظر رکھا جائے تو ہر گھر جنت کا گہوارہ بن سکتا ہے کیونکہ اسلام نے عورت کے معاشی‘ سیاسی اور تمدنی حقوق کا ایسا چارٹر پیش کیا ہے اور اگر قرآن و سنت کے مطابق اس پر صحیح عمل کیا جائے تو عورت کو گھر کی چار دیواری سے باہر نکلنے کی ہرگز ضرورت پیش نہ آئے مگر صورتحال اس کے برعکس ہے اسلام میں دیگر مذاہب کے مقابلے میں عورت کو انتہائی تحفظ‘ احترام اور حقوق عطا کرتے ہوئے معاشرے میں انسانوں میں برابری کا درجہ دیتا ہے مگر انتہائی افسوس اور شرم کا مقام ہے کہ بعض خواتین ایک سازش کے تحت اسے غلط رنگ دے رہے ہیں۔مارچ کا مہینہ آتے ہی ہر سال پوری دنیا میں یوم خواتین بڑے اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے،اسلام نے جتنے حقوق خواتین کو دیے ہیں شاہد ہی کسی دوسرے مذہب اور معاشرے میں خواتین کو حاصل ہوں بحیثیت ماں، بیٹی، بہن اوربیوی عام خاتون کا کردار متعین کر کے عورت کی عزت اور ناموس کی حفاظت کی ہے۔اگر ہمارا معاشرہ،حکومت اور قانون ساز ادارے اسلامی تعلیمات سے راہنمائی حاصل کریں اور سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں تو تقریبا تمام مسائل جن میں اس وقت عورت گرفتار ہے،معاشرے میں اس کے استحصال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے محبت و اخوت کا ماحول فراہم کریں گے، دنیا میں ہر سال 8مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ خواتین کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ سے بھی تجاوز کر چکی ہے او اس میں 52فیصد خواتین شامل ہیں۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور مذہب اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے لیکن ایک سازش کے تحت مٹھی بھر خواتین چند پیسوں کے عوض پاکستان کے اندر خواتین اور حاص کر نوجوان لڑکیوں کو سیکولر کی طرف راغب کرنے پر تلے ہو ئے ہیں سوشل میڈ یا پر عورت مارچ کے نام پر جھوٹ پر مبنی غلط اور بے بنیاد پرواپیگنڈہ کر نے میں مصروف ہے ان کا کہنا ہے کہپاکستان میں93 فیصد خواتین نے جنسی زیادتی کی تردید کی اور ان میں 70 فیصدنے کہا کہ ہم کو خاندان کے لوگوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،یہ افواہیں ان خواتین کی ہے جو میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگاتی ہے۔ دینا کا کو ئی بھی انسان ان جھوٹی افواہوں پر یقین نہیں کر یگا کیونکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم ایک آزاد اور مذہبی اسلامی مملکت پاکستان میں سانس لے رہے ہیں۔