یخییٰ امین صوبائی یوتھ اسمبلی خیبر پختونخوا کےوزیر اعلیٰ اورعمرشہزاد خٹک سپیکر منتخب

پشاور:صو بائی یوتھ اسمبلی کے انتخابات میں بلیو پارٹی سے یوتھ وزیراعلیٰ جبکہ گرین پارٹی سےسپیکر منتخب ہو گئے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلع کونسل ہال پشاور میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کے دوران مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے صوبائی یوتھ اسمبلی کے ممبران نے اپنے علاقے کے مسائل بیان کئے ۔اجلاس کے دوران پولنگ کا عمل شروع ہوا جس میں دو پارٹیوں بلیو اور گرین نے حصہ لیا جبکہ انتخابات کے عمل میں 4 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں بلیو پارٹی کے یخییٰ امین وزیراعلیٰ ‘ گرین پارٹی کے عمر شہزاد خٹک سپیکر منتخب ہوئیں ۔تفیصلات کے مطابق آئندہ سال کے لئے صوبائی یوتھ اسمبلی کے انتخابا ت میں بلیو پارٹی سے وزیر اعلیٰ کیلئے یحییٰ امین اور سپیکر شپ کیلئے عدنان سعید جبکہ پی وائے اے-گرین سے چیف منسٹر شپ کیلئے قیصر زمان اور سپیکر شپ کیلئے عمر شہزاد خٹک مدمقابل ہونگے۔ دونوں کے مابین کانٹےدار مقابلہ ہوا۔